پبی‘ آصف زرداری کے جلسہ میں شرکت کیلئے جلوس آج روانہ ہو گا
پبی ( نما ئندہ پاکستان) پی پی پی پی کے 12 تحصیل پبی کا جلوس آج مین بازار پبی سے 12 بجے آصف علی زرداری کے جلسے کے لیے پی پی پی پی کے 12 تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس کی قیادت میں روانہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پی کے 12 تحصیل پبی کے کارکنوں کا اجلاس مین بازار پبی میں زیر صدارت صدر محمد الیاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پی پی پی ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری سید افتخار علی شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری کا مردان جلسہ عام میں پبی تحصیل سے ایک بڑا جلوس دوپہر 12 بجے مین بازار پبی سے روانہ ہو گا۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر سینیٹر سردار علی خان کی طرف سے کارکنوں کو گاڑیاں فراہم کرنے پر دلی شکریہ ادا کیا۔جبکہ پبی تحصیل کا جلوس کابل ریور نوشہرہ کے مقام پر ضلع نوشہرہ کے جلوس میں شامل ہو گا۔