16 کروڑ روپے کی لاگت سے رستم کو گیس سپلائی کی منظوری

16 کروڑ روپے کی لاگت سے رستم کو گیس سپلائی کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیو رورپورٹ)وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی سفار ش پر 16کروڑ کی لاگت سے رستم کوگیس کی سپلائی کی منظوری دے دی مسلم لیگ کے سرپرست اعلیٰ کرنل (ر) شیر افگن خان ،ضلعی صدر سید عنایت باچہ ،سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان اور اعظم خان نے وزیراعظم کے مشیر اورمسلم لیگ (ن)کے صوبائی صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کو رستم ،سدھم اور دیگر ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی کی درخواست کی تھی گذشتہ روزان عمائدین کے مطالبے پرانجینئر امیرمقام کی سفارش پر وزیراعظم میاں نوازشریف نے شہبازگڑھی سے رستم تک گیس کی سپلائی کی منطوری دے دی جس پر سولہ کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس کا باقاعدہ افتتاح انجینئر امیرمقام کریں گے ۔دریں کرنل شیرافگن خان نے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ منصوبے کی منظوری سے علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیاہے جس پر اہلیان علاقہ انہتائی خوش ہیں ۔