بٹ خیلہ ،ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف سینکڑوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

Apr 24, 2017

بٹ خیلہ(محمدعثمان یوسفزئی سے)مالاکنڈمیں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ پی ٹی ائی کے ممبران اسمبلی سمیت سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پرنکل آئیں حکومت فوری طورپرمالاکنڈمیں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرکے یہاں کے کے مشکلات میں مزیداضافہ نہ کیاجائے مقررین کاخطاب۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع مالاکنڈمیں بھی بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ عروج پرہے بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف مالاکنڈکے صدروزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ اورممبرقومی اسمبلی جنیداکبرخان کے کال پرسینکڑوں مظاہرین سڑکوں پرنکل آئیں مظاہرین سے وزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ اورممبرقومی اسمبلی جنیداکبرخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے پاکستان میں مالاکنڈواحدضلع ہے جواپنے ضروریات سے زیادہ بجلی پیداکرتاہے مگراس کے باوجود محکمہ واپڈانے یہاں کے عوام پرظالمانہ لوڈشیڈنگ مسلط کی گئی ہے جویہاں کے عوام کے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی ہے جوہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی سے چلنے والے تمام کاروبارٹھپ ہوکررہ گیااورہزاروں نوجوان بے روزگارہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مالاکنڈکے غیورعوام سے مزیدصبرکاامتحان نہ لیاجائے اورمالاکنڈمیں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ فوری طور پر بندکیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ اگرمحکمہ واپڈانے مالاکنڈمیں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کامسئلہ حل نہیں کیاتوہم عوام کے ساتھ احتجاج میں بھرپورشرکت کرکے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں