بونیر ،کلر کوں کے ممکنہ تبادلے کیخلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

بونیر ،کلر کوں کے ممکنہ تبادلے کیخلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر ۔) ڈسٹرکٹ رپورٹر(آل کوآرڈینیشن کونسل کے چئیر مین اور کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر وزیر ذادہ نے ڈپٹی کمشنر بونیر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر بونیر کو خبردار کیاہے کہ اگر ضلع کونسل کے اراکین کی بے جا مداخلت اور انکے ناجائیز کام نہ کرنے پر محکمہ تعلیم کے ضلعی دفتر سے پانچ کلرکس کو یہاں سے تبدیل کیا گیا تو بونیر ضلع کے تمام سرکاری ملازمین منگل کے روز سے ضلع بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے جسکے ساتھ ساتھ 25 اپریل کو ہو نی والے مردم شماری بھی متاثر ہو گی ،سرکاری ملازمین کا تعلق کسی بھی جماعت سے نہیں ہے ،ہم ریاست پاکستان کے ملازم ہے ۔ضلع کونسل کے اراکین اپنے اختیارات کا بے جا استعمال کرنا بند کردے اور ضلعی انتظامیہ انکے دباؤں میں نہ ائے ور نہ اسکے نتائج خطرناک ہو ں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر میں مقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگوں کرتے ہوئے کیا ،صدر وزیر ذادہ نے کہا کہ ضلع کونسل کے اراکین نے بے جا طو رپر محکمہ تعلیم میں مداخلت شروع کی ہے ۔اور وہ اپنے ناجائیز کاموں کے لئے محکمہ تعلیم سے کلرکس کو تبدیل کرنا چاہتے ہے جس کے لئے انہوں نے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔ضلع کونسل کے ممبران نے اپنی انا کی خاطر دو ماہ سے اجلاس تک نہیں بلایا ،عوام کو ان کو ووٹ اپنے مسائل کے حل کے لئے دئے ہے کسی سے انتقامی کاروائی کے لئے نہیں ۔وزیر ذادہ نے ڈی سی بونیر اور ڈی ای او بونیر کو خبر دار کیاہے کہ 25 اپریل سے بونیر میں مردم شماری ہو رہی ہے جس میں اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین حصہ لے رہے ہیں ،اگر ان دو افسران نے ضلع کونسل کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے محکمہ تعلیم سے کلرکس کو تبدیل کرنے کی کو شیش کی تو ہم منگل کے روز سے پورے ضلع میں مکمل ہڑتال کرنے پر مجبور ہو ں گے جس سے بونیر میں ہو نے والی مردم شماری بھی متاثر ہو گی ۔