ڈیرہ،گاڑی الٹنے سے 1 شخص جاں بحق 3 زخمی

ڈیرہ،گاڑی الٹنے سے 1 شخص جاں بحق 3 زخمی

  



یرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)ڈیرہ درابن روڈ پر تیزرفتار موٹر کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے ۔ درابن پولیس نے نامعلوم موٹر کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدود میں تیز رفتار موٹر کار نمبرIDN-7081ڈیرہ درابن روڈ پر گورنمنٹ پرائمری سکول خلیفہ کڑی کے قریب الٹ گئی جس سے اس میں سوار ہدایت اللہ بیٹنی ولد حسین خان سکنہ تجوڑی لکی مروت موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درابن منتقل کر دیاگیا۔ پولیس نے نورالدین مروت کی رپورٹ نامعلوم موٹر کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر