سودی کاروبار اور انڈر پلے نے پورے معاشرے کو بگاڑ دیا :رفیع اللہ
مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) خیبر پختو نخوا امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن کے کوارڈینٹر رفیع اللہ پردیسی اور صدر ارشد علی خان نے کہا کہ اس وقت سودی کاربار انڈر پلے اور ائیس نشہ نے پوری معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لی ہے اور ہم سب کو ملکر ان کاموں کو روکوانا ہوگی سودی کاروبار کرنا اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کیساتھ جنگ کرنا ہے اسلئے ہمیں اپنے ان بھائیوں جو اس لعنت میں مبتلا ہے ان کو یہ کاروبار چھوڑنے پر مجبور کرنا ہونگے اور اگر پھر بھی کوئی ضد کرتے ہے تو پھر انکے خلاف نئے قانون کے مطابق قانونی کاروائی کرنے ہوگی انہوں نے کہا کہ امن جرگہ ایک غیر سیاسی اور ایک اصلاحی تحریک ہے اور اسکے امن کمیٹیوں کیساتھ کوئی تعلق نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں ایک اگاہی اور مٹہ کیلئے تنظیم بنانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مٹہ کے صدر شیر بہادر خان عرف بہادر خان جنرل سیکرٹری سعید احمد خان ایڈوکیٹ پرویز خان نثار خان رشید حاجی ضلعی کونسلر ثناء اللہ فاروقی اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر منظور علی خان حسین علی خان عبدالقیوم اکبر باچا محمد زوبیر عثمان غنی محمد اسرار ناظم ضیاء اللہ خان حاجی بخت رحیم عالم شیر خان نائب ناظم محمد صادق اور دیگر منتخب نمائندے اور علاقہ معززین موجود تھے انہوں نے کہا کہ پہلے فرصت میں ہمیں ملکر سودی کاروبار کرنے اور انڈرپلے والوں کیساتھ اخلاقی اور معاشرتی بائیکاٹ کرنا چایئے اور انکو یہ احساس دلانا چایئے کہ وہ ایک بہت بڑے گناہ میں ملوث ہے انہوں نے کہا کہ سودی کاروبار اور اندر پلے نے اس وقت معاشرے کو تباہ کی ہے اور اگر اب بھی ہم نے اواز نہیں اٹھائی تو اللہ تعالےٰ کے عذابوں کیساتھ ہم لوگ تباہ ہونے کو ہے انہوں نے کہا کہ جس کام کے بارے میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺنے انکے ساتھ جنگ قرار دیا ہے اس وقت وہ ہم کوئی گناہ ہی نظر نہیں اتی انہوں نے کہا کہ امن جرگہ اس وقت متاثرہ لوگوں کیساتھ ہے اور ہر قسم تعاون کرنے کو تیار ہے لیکن عوام اواز اٹھائے انہوں نے کہا کہ سودی کاربار انڈر پلے اور ائیس منشیات کی کاروبار کرنے والوں کو یا تو اپنا یہ غیر قانونی کام جھوڑنا پڑیگا اور یہ لوگ علاقہ چھوڑ کر چلے جایئنگے انہوں نے کہا کہ اس وقت 45فی صد نوجوان ائیس کی نشے میں مبتلا ہوچکے ہے اور اگر ہم نے بروقت اقدامات نہیں اٹھائی تو ہمارا نوجوان نسل تباہ ہوگی کیونکہ اس نشے کی تاحال علاج بھی نہیں اور یہ ایک لاعلاج نشہ ہے جس کی اختتام موت پر ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ امن جرگہ اس وقت سورہ قبضہ گروپ سودی کاربار انڈر پلے اور منشیات کے خلاف کام کرتے ہے انہوں نے ایس ایچ او مٹہ سے بھی اپیل کی کہ وہ قانون کے مطابق ان غیر قانونی کام کرنے والوں کی خلاف قانونی کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت سودی کاربار میں ایک مصدقہ معلومات کی مطابق مساجد کے پیش امام اور خواتین بھی شامل ہے انہوں نے سود اور انڈرپلے کء خلاف قانون پاس کرنے پر پوری صوبائی حکومت اور تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اخر میں مٹہ تحصیل کت کے پی کے امن جر گہ کے تنظیم کیلئے بہادر خان صدر اور سعید احمد خان ایڈوکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا