ڈیرہ‘ اراضی کے تنازعے پر فائرنگ سے 1 شخص زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) اراضی کا تنازعہ ‘ علاقہ گوڑھ میں 3افراد کی فائرنگ ۔ ایک شخص زخمی ۔ مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پنیالہ کے علاقہ کالا گوڑھ میں اراضی کے تنازعہ پر تین مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جھوک جھمبانڑاں کے رہائشی امان اللہ ولد خدابخش کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تین افراد کیخلاف درج کرلیا ہے ۔