ڈیرہ کے مختلف فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں کمی کا اعلان
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ( پیسکو واپڈا پشاور نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں کمی کا اعلان کردیا ۔ چیف ایگزیکٹیوپیسکو آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق صدر فیڈر ‘ مسلم بازار فیڈر اور سٹی ون فیڈر پر 11گھنٹے ‘ انڈس فیڈر ‘ دامان آئل مل فیڈر ‘ سگو فیڈر ‘ مریالی ٹو فیڈر پر12گھنٹے اسی طرح شیخ یوسف فیڈر ‘ توپانوالہ فیڈر ‘ سی آر بی سی فیڈر ‘ باران آباد فیڈر ‘ مریالی ون فیڈر ‘ مندھران فیڈر اور ٹاؤن ہال فیڈر پر 10گھنٹے جبکہ کوٹلہ حبیب فیڈر ‘ منیز آباد فیڈر ‘ یونیورسٹی فیڈر اور گومل فیڈر پر 14گھنٹے ‘ کینٹ ون فیڈر ‘ کینٹ ٹو فیڈر پر 6گھنٹے ‘ سٹی ٹو فیڈر پر 8گھنٹے ‘ کمشنری بازار فیڈر پر12گھنٹے اور قیوم نگر فیڈر پر 16گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مذکورہ پر بارہ سے اٹھارہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی تھی جو اب کم کردی گئی ہے ۔