دینی مدارس امن و آشتی کے گہوارے ہیں:مولانا محمد ادریس
تیمرگرہ( بیو رورپور ٹ )مسلمانوں کی زوال کا بڑ ا سبب قرآنی علوم سے دوری ہے ،دینی مدار س پر د ہشت گردی حوالے سے الزامات بے بنیاد ہے ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز علمی و روحانی شخصیت شیخ الحدیث و القر�آن مولانا محمد ادریس نے مدر سہ انوار لحر مین الشرفین زیا ر ت تالاش میں سالا نہ جلسہ دستار بندی و ختم القران کے موقع منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ۔تقریب سے شیخ الحدیث مو لانا عبدالسلام ،مدرسہ کے مہتتم مولانا حافظ امین الحق ،مفتی رشید احمد اور مولانا فیاض الکریم بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر 19طلبہ کو حفظ قرآن کر یم جبکہ 11 کو ناظرہ و تجوید قرآن کر یم مکمل ہو نے دستار فضلیت پہنا ئے گئے ۔تقریب میں تحصیل ناظم تیمرگرہ ر یاض محمد ایڈ و کیٹ ،ممبر ضلع کونسل ملک بر کت خان ،علما ء کرام ،مبلیغین اور عام شہر یوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ،مہمان خصوصی مولانا محمد ادریس نے واضح کیا کہ قران تمام علوم کا نچوڑ ہے اور انہیں علوم کے فرو غ میں مدارس عر بیہ اہم کردار ادا کر ہے ہیں ،دینی مدار س کا دہشت گر دی ،فرقہ پرستی اور عسکریت پسندی سے کو ئی تعلق نہیں ،ملکی نظر یا تی سر حدات کے تحفظ میں علماء کرام کا کردار واضح ہے ،دیوبند کسی فرقہ نہیں بلکہ اسلام کے آفاقی نظام کے تر و یج کا نام ہے اور یہی وجہ ہے کہ تحریک آزادی سے لیکر اب تک شیخ الہند کے شاگروں نے سیاست ،جہاد،طر یقت تبلیغ اور دینی علوم کے فرو غ میں نمایا ں کر دار ادا کیا ہے۔انہوں نے والد ین پر زور دیا کہ و ہ اپنے بچوں کو دینی و عصری علوم دونوں سے آراستہ کریں تا کہ دنیا و اخر ت میں سر خرو ئی نصیب ہو ،تقریب کے آخر میں پا کستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا ئیں ما نگی گئی