ڈیرہ‘ مکان میں آتشزدگی کوئی نقصان نہیں ہوا
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)درابن روڈ زکوڑی قبرستان کے سامنے مکان میں آگ بھڑک اٹھی ۔ ریسکیو 1122کی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ تفصیلات کے مطابق درابن روڈ پر زکوڑی قبرستان کے سامنے ایک مکان میں اچانک آگ لگ گئی جس کا دھواں دور دور تک دکھائی دے رہا تھا ۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس سے مکان کو مزید نقصا ن نہیں ہوا۔