ضلع کرک کے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم کا انتخابی اجلاس

ضلع کرک کے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم کا انتخابی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک (بیورورپورٹ) ضلع کرک کے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم کے انتخابی اجلاس میں پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (پیما) کرک کی کابینہ معمولی رد و بدل کے بعد برقرار رکھنے کا فیصلہ، عبدالجلیل خٹک مسلسل چوتھے سال صدر، محمد نبی جنرل سیکرٹری منتخب، پیما کا انتخابی اجلاس الیکشن کمیٹی اراکین کی نگرانی میں ایجوکیٹر کالج میں منعقد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں تعلیمی اداروں کے مالکان اور پرنسپلز نے شرکت کی جسمیں مشاورت کے بعد متفقہ طور پر سابق کابینہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جسکے مطابق آئندہ ایک سال کیلئے عبدالجلیل خٹک صدر، محمد نبی جنرل سیکرٹری، گل داود خٹک ڈپٹی جنرل سیکرٹری، صدیق اللہ سینئر نائب صدر، گل نار ولی فنانس سیکرٹری ہونگے جبکہ نئے عہدیداروں میں عزیز اللہ نائب صدر، رفیع اللہ پریس سیکرٹری، سلیمان خٹک جائنٹ سیکرٹری اور انجینئر دانش ایڈیشنل سیکرٹری منتخب کئے گئے اجلاس میں سکولوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے خصوصی غور و غوص کیا گیا شرکاء نے پانچوین جماعت بورڈ اور آٹھویں جماعت جائزہ امتحان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نہم و دہم جماعت کیلئے کتابیں فراہم نہیں کر سکتی ان امتحانات کو صرف کمائی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے جس میں جنرل سیکرٹری محمد نبی نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو مفت کتابیں فراہم کرنے اور تعلیمی بورڈز وزیراعلیٰ سے لیکر گورنر کے حوالے کرنے کی قرار دادیں پیش کی گئیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدرعبد الجلیل خٹک نے کہاکہ حکومت کی طرف سے امتیازی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے،پرایؤائٹ تعلیمی اداروں کو سرکاری سکولوں کے برابر سہولیاتومراعات دی جائے انہوں نے کہا کہ ساتھیوں کا بھرپور اعتماد پر مشکور ہوں خدمت اور ساتھیوں کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہدجاری رکھوں گا۔