باجوڑ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج

باجوڑ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج

  



باجوڑایجنسی (نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائے اسلام (ف) باجوڑایجنسی کے ترجمان مجاہد خان نے کہا ہے کہ باجوڑایجنسی میں بجلی کی ظالمانہ اور ناروالوڈشیڈنگ کیوجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور بازاروں میں کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ منڈا فیڈر پر 23گھنٹے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ایجنسی کے دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی بدترین اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری ہیں جس کیوجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے موسم گرما کا آغاز ہواہے تو باجوڑایجنسی میں بجلی کی بدترین اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر