شانگلہ کے میدانی علاقوں میں چوتھے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

شانگلہ کے میدانی علاقوں میں چوتھے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے میدانی علاقوں میں چوتھے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، بالائی علاقوں میں تیز آندھی ، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، شاہراہ قراقرم سمیت شانگلہ کے مین اور لنک روڈوں پر سلائیڈنگ ہوئی۔ مسلسل بارشوں سے الپوری کے لوئی خوڑ۔کانا کے خان خوڑ۔امنوی خوڑسمیت دیگر دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کی بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وادی میں یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال دئے ہیں موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے ۔مسلسل بارشوں سے 2010جیسے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو نے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،صوبائی حکومت نے ریڈالرٹ جاری کردیا ہے ،شانگلہ میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے لوگوں نے کمبل اورسویٹر کا ستعمال دوبارہ شروع کردیا ہے۔شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں جمعرات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے قفے سے جاری ہے،مسلسل بارشوں سے شاہراہ قراقرم پر مختلف جہگوں پر سلائیڈنگ کے اطلاعات ہیں۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کے سلسلے کو پیرتک جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔