کاٹلنگ ،پی کے 28کیلئے وزیر اعظم نے گیس کی منظوری دے دی
کاٹلنگ) نمائندہ پاکستان(تحصیل کاٹلنگ پی کے 28کے لئے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے گیس منصوبے کی منظوری دے دی ۔ منصوبے پر 86کروڑ لاگت ائے گی ۔ 16کروڑ 30لاکھ روپے جاری اہل علاقہ مین خوشی کی لہر دوڑ گئی یوم تشکر منانے کے لئے جرگہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔جرگہ چرچوڑ میں صاحبزادہ افتخار علی باچہ کے حجرے پر منعقد ہوا۔ جن سے سابق ایم پی اے صاحبزادہ رحیم خان باچہ ،رحیم اللہ یوسفزئی ، حاجی ممتاز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی کے 28میں14قصبے اور 30دیہات گیس نعمت سے محروم تھی ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے رحیم خان کے درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے گیس منصوبے کی منظوری دی جن پر 86کروڑ لاگت ائے گی انہوں نے کہا کہ میں لائن پر 23کروڑ روپے خررچ ہوں گے جبکہ ڈسٹی بیوشن نیٹ ورک پر 63کروڑ لاگت ائے گی ۔ ابتدائی کام کیلئے خرچ ہوں گے ۔اہل علاقہ نے گیس منظوری پر رحیم اللہ یوسفزئی کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ کاتلنگ اور کہوئی برمول پیپل میں گیس موجود تھی ۔ مگر آس پاس کے علاقے میں یہ سہولت دستیاب نہیں تھی جس کی وجہ سے اہل علاقہ محرومیون کی شکار تھی ۔ گیس منصوبے کی تکمیل سے یقیناًخوشحالی اور ترقی ائے گی اور علاقہ نئے دور میں داخل ہوگی ۔