آئی ڈی پیز قبائل کا اندراج مہمند ایجنسی میں کیا جائے‘ عارف حقانی
مہمند ایجنسی( نما ئندہ خصوصی) مر دم شماری میں اائی ڈی پیز اور بند وبستی علاقوں میں رہا ئش پذیر قبا ئلی عوام کا اندارج مہمند ایجنسی میں کیا جا ئے۔شفاف اور صحیح طریقے سے مردم شماری کر کے قبا ئلی عوام کو بنیادی حقوق دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام (ف) مہمند ایجنسی کے آمیر مو لا نا محمد عارف حقانی نے ایک اخباری بیا ن میں کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سا لوں سے مہمند ایجنسی کے ہزاروں قبا ئلی عوام صوبے کے دوسرے شہروں میں رہا ئش پذیر ہیں اور اب بھی کا فی تعداد میں آئی ڈی پیز اپنے علاقوں کو واپس نہیں ہو ئے ہیں اس لیے پچیس اپریل سے دوسری مرحلے میں شروع ہونے والی مردم شماری میں ان کے اندارج مہمند ایجنسی میں یقینی بنا یا جا ئے تا کہ آبادی کے مطابق این ایف سی ایوارڈ اور دوسرے بنیادی حقوق مل سکیں ۔اگر آئی ڈی پیز اور دوسرے رہا ئش پذیر قبا ئیلوں اندارج مہمند ایجنسی میں نہ کی گئی تو اسکا اثر ایجنسی کت ترقی پر پڑیگا ۔انہوں نے ایجنسی کے عوام سے مردم شماری میں بھر حصہ لینے کا مطا لبہ کیا ۔