جندول جرگہ کی کوششوں سے قتل مقاتلہ کی دشمنی دوستی میں بدل گئی

جندول جرگہ کی کوششوں سے قتل مقاتلہ کی دشمنی دوستی میں بدل گئی

جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل منڈا میں جرگہ کی کوششوں سے قتل مقاتلہ کی دشمنی دوستی میں بدل گئی ، تفصیلات کے مطابق محمد ساکن میاں کلی نے اصغر خان اور شوکت خان کے والد تاج محمد ساکن میاں کلی کو چند سال قبل زمین کے تنازعہ پر قتل کیا تھا جس کی وجہ سے دونوں خاندانوں کے مابین دشمنی چلی آ رہی تھی جس کے بعد سابق ایم پی اے حاجی بہادر خان ، فضل معبود م،عزت اللہ ،ملک مدامت خان ،ضلعی کونسلر قاضی انعام الحق اور دیگر جرگہ ممبران کی کوششوں سے فریقین کے مابین گاؤں میاں کلی میں جرگہ منعقد ہوا جہاں جرگہ مشران نے فریقین کو بغل گیر کرایا اور دونوں فریقین نے راضی نامہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو معاف کیا اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا ، راضی نامہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی بہادر خان نے کہا کہ جن تنازعات کا حل کسی اور طریقہ سے حل مشکل ہو جرگہ سے ایسے مسائل کو آسانی کیساتھ حل کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جہاں انسان ہوگا وہاں مسائل اور تنازعات ضرور ہونگے تاہم مسائل کو حل کرنے کا آسان اور بہتر حل جرگہ ہی ہے ، انہوں نے جرگہ ممبران کا راضی نامہ کیلئے کوشش کرنے اور فریقین کا جرگہ مشران کے فیصلہ پر متفق ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر