جماعت اسلامی ،بجلی بحران کیخلاف پٹیشن داخل کر نے کی تیاریاں

جماعت اسلامی ،بجلی بحران کیخلاف پٹیشن داخل کر نے کی تیاریاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کے تحت بجلی بحران کے خلاف کراچی کے شہریوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں ’’ون ملین پٹیشن ‘‘ داخل کر نے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں شہر بھر میں شکائتی کیمپ قائم کیے جارہے ہیں جبکہ 29اپریل کو گورنر ہاؤس پر احتجاجی دھر نا بھی دیا جائے گا ۔دھر نے میں کے الیکٹرک کے ستائے ہوئے ہزاروں افراد کی شر کت کے پیش نظر بڑے پیمانے پر تیاریاں اور انتظامات بھی کیے جارہے ہیں ۔کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں جماعت اسلامی کراچی کی پبلک ایڈ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس صدر سیف الدین ایڈوکیٹ کی زیرِ صدارت ادارہ نور حق میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں پبلک ایڈ کمیٹی کے دیگر عہدیداران اور ذمہ داران نے بھی شر کت کی ۔اجلاس میں گورنر ہاؤس پر احتجاجی دھر نے اور ’’ون ملین پٹیشن ‘‘ کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام جماعت اسلامی کی کے الیکٹرک کے خلاف جاری اس مہم سے بہت پرامید ہیں۔ کے الیکٹرک نے حکومت نیپرا اور سیاسی جماعتوں کی ملی بھگت سے بڑی لوٹ مار کی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر