پانی اور بجلی کیلئے پیپلزپارٹی کا احتجاج ٹوپی ڈرامہ ہے،حلیم عادل شیخ

پانی اور بجلی کیلئے پیپلزپارٹی کا احتجاج ٹوپی ڈرامہ ہے،حلیم عادل شیخ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ سندھ میں پانی اور بجلی کے لیے پی پی کا احتجاج ٹوپی ڈرامہ ہے ،ان لوگوں کی جانب سے اس قسم کی ایکٹیویٹیز چورمچائے شور کے مترادف ہیں ،یہ اس ملک کی بدنصیبی ہے کہ تمام اختیارات والی حکومت ہی خود لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنے دے رہی ہے جو کہ جہالت اور نااہلیوں کی سب سے بڑی مثال ہے ،حکومت شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے اس کرب ناک ماحول میں بھی عوام کا مذاق اڑانے سے باز نہیں آرہی ہے ، عادل ہاؤس سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے پانامہ کے فیصلے کی بازگشت اس وقت پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے ، کہ دادو کے جلسے میں پورے سندھ کی عوام نے عمران خان کو ویلکم کیا ہے،دادو کے جلسے نے سندھ کے روایتی حکمرانوں کا سانس روک دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے لیاقت علی جتوئی کی شمولیت کا نہ صرف خیر مقدم کیاہے بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ان کی شمولیت سے سندھ میں پارٹی مزید مظبوط ہوگی،پورے ملک کی طرح سندھ کی عوام نے بھی وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیاہے،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر