کلاکوٹ میں دستی بم حملہ بابالاڈلا گروپ نے کیا، پولیس

کلاکوٹ میں دستی بم حملہ بابالاڈلا گروپ نے کیا، پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے علاقے لیاری،کلاکوٹ میں دستی بم حملہ بابالاڈلا گروپ کے شہزاد شکر اور لاگو نے کیا، پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دستی بم حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد چار تھی جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ملزمان حملے کے بعد پھول پتی لین کی طرف فرار ہوئے، دستی بم حملے میں 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے دبئی چوک،پھول پتی لین اور گل محمد لین سے 6 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر