باردانہ کیلئے قطاریں میں کھڑا کاشتکار دم گھٹنے سے جاں بحق، احتجاجی مظاہرہ
چوک سرورشہید(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار، سپیشل رپورٹر)فوڈ سنٹر پر باردانہ کے حصول کے لئے رات تین بجے سے کھڑا کاشتکار دم گھٹنے سے جاں بحق،کاشتکاروں کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ ۔ ایم ایم روڈ بند کردی ، فوڈ سنٹر چوک سرورشہیدمیں ان کاشتکاروں کے لئے سایہ کاکوئی انتظام نہ کیا(بقیہ نمبر4صفحہ12پر )
گیا اور نہ ہی پینے کے لئے پانی کا بندوبست کیا گیاجس کی وجہ سے فوڈ سنٹر پر لڑائی مارکٹائی دھکم پیل کا سلسلہ جاری تھا۔ گزشتہ روز چک نمبر637/TDA کا کاشتکار احمد علی مشوری باردانہ کے لئے رات تین بجے سے لائن میں لگ کر کھڑا ہوگیا۔دن دو بجے کے قریب اچانک اسکی طبیعت خراب ہوگئی۔اور دم گھٹنے سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ہلاکت کی وجہ گرمی لوگوں کارش، اور ہلڑ بازی دھکم پیل تھی۔ کاشتکار کی ہلاکت پر آئے تمام کاشتکار مشتعل ہوگئے اور مرکزی چوک میں جمع ہوگئے۔ ٹائر جلا کر ایم ایم روڈ بند کردی اور ڈی سی مظفرگڑھ اور پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اورباردانہ تقسیم کی سابقہ سالوں کی پالیسی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔