حج 2017ء حجاج کرام کو مکہ میں ’’عزیزیہ ‘‘مدینہ میں ’’مرکزیہ‘‘ میں ٹھہرایا جائیگا
ملتان (سٹی رپورٹر)حج 2017ء کے دوران حجاج کرام کو مکہ مکرمہ میں ’’عزیزیہ‘‘ جبکہ مدینہ منورہ میں ’’مرکزیہ‘‘ میں ٹھہرایا جائے گا جہاں چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے کی جانے (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
والی منصوبہ بندی کے مطابق مکہ مکرمہ میں گزشتہ تین سال کے تجربے کی روشنی میں اس سال حجاج کرام کو عزیزیہ میں ہی ٹھہرایا جائے گا، حجاج کرام کو ان کی رہائش سے حرم پاک اور واپس ان کی رہائش پر چھوڑنے کے لئے 24 گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ علاوہ ازیں دوران حج پاکستانی حجاج کو مدینہ منورہ میں مرکزیہ (مسجد نبوی کے پانچ سو میٹر کے دائرے کے اندر) میں ٹھہرایا جائے گا۔ سرکاری حج سکیم کے حجاج کرام کو قیام و طعام کی سہولتیں سعودی قوانین اور رہائشی اجازت ناموں کے مطابق مہیا کی جائیں گی جبکہ ٹرانسپورٹ کے لئے 2017ء ماڈل کی نئی بسیں فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور مشائر میں زیادہ سے زیادہ حجاج کرام کو ٹرین کی سہولت مہیا کی جائے گی۔