بستی ملوک شجاع آباد روڈ توسیعی منصوبہ پر کام جلد شروع ہوگا‘ جاوید علی شاہ

بستی ملوک شجاع آباد روڈ توسیعی منصوبہ پر کام جلد شروع ہوگا‘ جاوید علی شاہ

بستی ملوک ( نمائندہ پاکستان)ایم این اے سید جاوید علی شاہ نے چیئرمین یونین کونسل رانا انورانجم کے ڈیرے پرمعززین علاقہ کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بستی ترگڑھ کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے 3کروڑ روپے کی خطیر رقم سے واٹر سپلائی سکیم منصوبے پر کام کا آغاز ہوگیا (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

ہے اور جلد ہی بستی ترگڑھ کے رہائشی صاف پانی کی نعمت سے مستفید ہوسکیں گے اور یونین کونسل ترگڑھ میں ڈیڑھ روپے کی لاگت سے بجلی تاریں ۔پول اور نئے ٹرانسفارمروں کی تنصیب سے بجلی کے ترسیلی نظام کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے تاکہ گرمیوں میں صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے بستی ملوک تا شجاع آباد روڈ کا توسیعی منصوبے پر کام جلد شروع ہوگا عوام سے کئے وعدے مرحلہ وار پورے کئے جارہے ہیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی ترقی اولین ترجیح ہے کارنر میٹنگ میں سید زین علی شاہ ۔چیئرمین رانا واہن رانا جنگ شیر ۔چیئرمین ترگڑھ رانا انور انجم ۔چوھدری محمد طارق آڑھتی ۔حاجی اصغر ۔حاجی افلاطوں۔نمبر دار عبدالرحمان۔راؤ طارق محمود ۔ملک اکرم سندیلہ اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر