پسمانہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ اعجاز اچلانہ

پسمانہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ اعجاز ...

  



لیہ(نمائندہ پاکستان) حکومت پنجاب کم ترقی یافتہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر اربوں روپے کی لاگت سے لانگ و شارٹ ٹرم ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے پسماندہ علاقو ں میں ترقیاتی پروجیکٹس مکمل کروارہی ہے۔یہ بات صوبائی وزیراقدامات براے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

نے موضع خان والا یونین کونسل بیٹ وساوا شمالی ڈیرہ رمضان رتا میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے رابطہ سڑکا ت کی تعمیر ومرمت ،حفاظتی بندوں کی بہتری ،صحت ،تعلیم ،زراعت ،لائیو سٹاک کے ان علاقوں میں مزید بہتری کے لیے ترقیا تی پراجیکٹس کے لیے کام کیا جارہا ہے اور صحت ایسی بنیادی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیہی مراکز صحت کو مزید فعال بنایا جارہا ہے۔اس موقع پروائس چیئرمین ضلع کونسل نو رمحبوب میلوانہ،حسنین خان تنگوانی،مجید خان تنگوانی ،حاجی کریم بخش کارلو،لال خان دستی ،رب نواز گورمانی ،مہر سعید اچلانہ،اشفاق اعوان کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجو د تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر