مستاجروں کیلئے پاسکو مراکز سے باردانہ کے حصول کیلئے اراضی مالک کی جانب سے اسٹام پیپر فراہم کرنا لازم قرار، نظر ثانی کا مطالبہ

مستاجروں کیلئے پاسکو مراکز سے باردانہ کے حصول کیلئے اراضی مالک کی جانب سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) حکو مت اور محکمہ خوراک وزراعت کی جانب سے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کے لیے نئی پالیسی جاری کردی گئی ہے نئی پالیسی کے مطا بق مستاجروں کے لیے پاسکو مراکز سے باردانہ حاصل کر نے کے لیے زمین کے مالک کی جانب سے اسٹام پیپر فراہم کر نا لازمی اسٹام پیپر فراہم نہ کر نے والے مستاجروں کو (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
باردانہ فراہم نہیں کیا جائے گامستاجرکاشتکاروں کا کہنا ہے کہ جو زمین کے مالکان اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں یا دوسرے علاقوں میں مقیم ہیں وہ اسٹام پیپر کہا سے لیکر حکو مت کی جانب سے مستاجروں کے لیے اسٹام پیپر کی شرط لاگو کرکے مستاجروں سے گندم نہ خرید نے کا سستا بہانہ ہے کاشتکاروں نے کہا کہ اگر حکو مت نے گندم کی خریداری کے لیے زمین کے مالکان کی جانب سے اسٹام پیپر کی شرط عائد کر نا ہی تھی تو گندم کی کٹائی سے قبل کرتی تاکہ مستاجر اپنے زمین مالکان سے اسٹام پیپر حاصل کر کے باآسانی باردانہ پاسکو مراکز سے حاصل کرسکتے اب باردانہ کی فراہمی شروع ہونے میں ایک دن باقی رہ گیا ہے اور اب اسٹام پیپر کی شرط عائد کردی گئی ہے جو مستاجرکاشتکاروں کے ساتھ ظلم اور نہ انصافی ہے مستاجر کاشتکاروں محمد سلیم ، محمد سعید ، اللہ رکھا ، افضل ، اعجاز احمد ، چوہدری تبسم حسن ، محمد عارف ، رانا محمد ساجد اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وپنجاب حکومت اور محکمہ خوراک وزراعت سے فوری طو ر پر نوٹس لیتے ہوئے پاسکو مراکز میں گندم کی خریداری کے لیے باردانہ حاصل کرنے کے لیے مستاجر کاشتکاروں کے لیے زمین کے مالکان کا سٹام پیپر جس میں وہ مستاجر ہو نے کا تصدیقی اسٹام پیپر کی شرط ختم کر نے اور باردانہ فراہمی کے لیے سابقہ طریقہ بحال کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔