چولستان ترقیاتی ادارہ میں کرپشن بے نقاب ہونے پر خفیہ ایجنسیاں متحرک‘ کرپٹ افسران ریکارڈ میں ردو بدل کرنے میں مصروف

چولستان ترقیاتی ادارہ میں کرپشن بے نقاب ہونے پر خفیہ ایجنسیاں متحرک‘ کرپٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چولستان ترقیاتی ادارہ اربوں روپے کی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
کرپشن بے نقاب ہونے پرخفیہ ایجنسیاں متحرک وزیراعلی پنجاب کی انسپکشن ٹیم کی آمدمتوقع کرپٹ افسران واہلکاروں نے ریکارڈ میں ردبدل اورجعلسازی چھپانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے تفصیل کے مطابق چولستان ترقیاتی ادارہ میں عرصہ دراز سے تعینات کرپٹ مافیاانجینئرنگ برانچ کے افسران اوراکاؤنٹس برانچ کے افسران واہلکاران کی اربوں روپے کی کرپشن میڈیانے بے نقاب کی تھی جس میں واٹرسپلائی سکیموں کے40 کروڑ روپے ڈبودیئے سال2004 تا2012 تک کی سکیموں کے50 کروڑ برباد کرنے ترقیاتی کاموں کے نام پراضافی بلوں کی ادائیگیاں کھار کے ٹھیکوں میں بھاری خردبرد پی ایل اے اکاؤنٹ میں سے بھاری رقوم نکلوانے اورٹینڈر فروخت کرکے جعلی ریکارڈ اندراج کرکے لاکھوں روپے لوٹنے والے افسران وڈویژنل اکاؤنٹنٹ راناوحیدسلطان کی کرپشن بے نقاب کی تھی جس پرخفیہ ایجنسیاں متحرک ہوگئی ہیں انہوں نے جعلسازی کے ریکارڈ تک کافی حدتک رسائی حاصل کرلی ہے اوروزیراعلی پنجاب انسپکشن ٹیم کی بھی تحقیقات کیلئے چندروز میں آمدمتوقع ہے۔