کچھ دنوں تک ملکی سیاسی فضا واضح ہو کر سامنے آجائیگی، یوسف رضا گیلانی

کچھ دنوں تک ملکی سیاسی فضا واضح ہو کر سامنے آجائیگی، یوسف رضا گیلانی

  



ملتان( سٹی رپورٹر‘جنرل رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کچھ دنوں بعد ملک کی سیاسی فضا واضح ہو کر سامنے آجائے گی ۔وہ گیلانی ہاؤس میں پرنٹ میڈیا کے سینئر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے جب ان سے سوال کیا گیا کہ پانامہ کیس کے بعد پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتیں تحریک کی طرف چلی گئی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ہیں اور عمران خان اور زرداری کے درمیان کھل کر ایک دوسرے پر الزامات لگائے جارہے ہیں جبکہ حکومت پر بھی کڑی تنقید کی جارہی ہے اس ساری صورتحال کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ آئندہ چند روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی جب ان سے سوال کیا گیا کہ 26اپریل کو آپ کی پانچ سالہ نااہلی ختم ہورہی ہے تو اس کے بعد آپ اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کس انتخابی حلقہ سے کرینگے یوسف رضا گیلانی نے جواب دیا کہ یہ باتیں ابھی قبل از وقت ہیں پیپلزپارٹی ایک پارلیمانی اور نظریاتی جماعت ہے میرے الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے کا فیصلہ پارٹی قیادت اور پارلیمانی بورڈ کریگا جہاں تک نااہلی ختم ہونے کی بات ہے تو اس پر میں 26اپریل کو بات کرونگا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر