یوسف رضا گیلانی کے پوتے غوث گیلانی کی رسم عقیقہ ‘ مخدوم جاوید ہاشمی سمیت اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی

یوسف رضا گیلانی کے پوتے غوث گیلانی کی رسم عقیقہ ‘ مخدوم جاوید ہاشمی سمیت اہم ...

ملتان(سٹی رپورٹر‘جنرل رپورٹر)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

پوتے سابق ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی کے صاحبزادے اور سید علی موسیٰ گیلانی‘ سید علی حیدر گیلانی اور سید علی قاسم گیلانی کے بھتیجے سید غوث گیلانی کے رسم عقیقہ کی تقریب گیلانی ہاؤس میں ہوئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی قاری عبدالغفار نقشبندی نے تلاوت حمید نواز عاصم‘ محمد عمران یوسف‘ قیصر بھٹی مہروی ‘واقف ملتانی ‘محمد ظفر سعیدی اور لاہور کے معروف نعت خواں احمد رضا قادری نے نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ جماعت اہلسنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے خطاب کیا درگاہ حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم وجاہت حسین گیلانی نے دعا کروائی تقریب میں میزبانوں کے علاوہ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی‘مخدوم تجمل حسین گیلانی‘ درگاہ حضرت تونسہ شریف کے سجادہ نشین خواجہ عطا محمد تونسوی‘ درگاہ حضرت باہو سلطان کے سجادہ نشین سید سلطان محمد علی شاہ‘ درگاہ حضرت چادر والی سرکار کے سجادہ نشین پیر علی حسین شاہ‘ سجادہ نشین پیر قطب علی شاہ کے علاوہ سید ناظم حسین شاہ‘ خواجہ نور مصطفےٰ‘ ملک حسن راں‘ غلام دستگیر اٹھنگل‘ ملک عاشق علی شجرا‘ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رائے منصب علی خان‘ ملک لیاقت بوسن‘ تحریک انصاف کے رہنما ملک عدنان ڈوگر‘ سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ رانا فرازاحمد نون‘ سابق ایم پی اے مہر ارشاد سیال‘ ملک ارشد راں‘ ڈاکٹر جاوید صدیقی‘ میاں تنویر اے شیخ‘ میاں فرید مغیث‘ شاہد کھوکھر‘ مخدوم رفیع شاہ‘ میاں انیس اے شیخ‘ سید ابوالحسن گیلانی‘ سید عامر حسن گیلانی‘ محمد ناصر خان بادوزئی‘ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں خواجہ رضوان عالم‘ راؤ ساجد‘ ملک ابوبکر اعوان‘ رانا اقبال‘ ایم سلیم راجہ‘ رانا ارشد‘ عطا وینس‘ اللہ یار اوبھایا‘ملک منظور ڈمرا‘ احمد گجر‘ ٹیپو خان‘ اسلم ڈوگر‘نذیر کاٹھیا‘علی بھٹہ‘ فرحان خان‘ رئیس قریشی‘ عامر بچہ‘ حامد بچہ سمیت لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر