پیپلز پارٹی کل چوک کچہری پر حکومت کیخلاف احتجاجی کیمپ لگائے گی
ملتان(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی و ضلع ملتان کا اہم اجلاس گزشتہ روز ممبر فیڈرل کونسل خواجہ رضوان عالم کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 25اپریل کو صبح 10 بجے چوک کچہری پر بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور کرپشن ، مہنگائی اور بے روزگاری پر موجودہ حکومت کیخلاف بھر (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
پور احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔ جبکہ بارہ بجے دن احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ اس احتجاج مطاہرے کی کال پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دی گئی ہے ۔ اور جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ کی طرف سے پورے جنوبی پنجاب میں باقاعدہ مظاہروں کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ پیپلز پارٹی ملتان سٹی و ضلعکے زیر اہتمام چوک کچہری پر احتجاجی مطاہرے کی قیادت نتاشہ دولتانہ (جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ) اور ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین کریں گے۔ اجلاس کی میزبانی راؤ ساجد علی خان کی جبکہ اس موقع پر پارٹی رہنما ڈاکٹر جاوید صدیقی، بابو نفیس انصاری، محمد عثمان بھٹی، ملک نسیم لابر، ابوبکر اعوان، سلیم الرحمن میو، ایم سلیم راجہ ، چوہدری محمد یٰسین ، کامران عبداللہ مڑل، رئیس الدین قریشی، سید عارف شاہ ، خواجہ عمران، اللہ بخش بھٹہ، ملک عمران جاوید سمرا، ملک ندیم اختر، حاجی خلیل راں، وحید الحسن بھٹہ، عبدلارؤف لودھی، حاجی مشتاق انصاری، ضیاء انصاری، ریاض رضا، ملک رومی راں، سلمان انصاری ودیگر شریک تھے۔