ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ برقرار، فضا سے مٹی برستی رہی

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ برقرار، فضا سے مٹی برستی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، میلسی ، عبدالحکیم، مٹھن کوٹ، کہروڑ پکا (سپیشل رپورٹر، نمائندگان) ملتان مین گزشتہ شپ آندھی اچانک رکنے سے گرد ہوا مین معلق ہونے سے مٹی برسنا شروع ہوگی، دمے اور سانس کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس ضمن میں گزشتہ شپ اچانک گرد آلاد آندھی چلنے کا (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
سلسلہ جاری رہا۔ بعد ازاں آندھی اچانک رکنے سے گردو غبار ہوا میں معلق ہوگئی۔ جو بعد ازاں شہریوں پر برستی رہی مذکورہ صورتحال کے نتیجہ میں سانس اور دمے کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامان کرناپڑا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ مزید گرد آلود آندھیاں چلنے کی پیشنگوئی کی ہے۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میلسی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیاگرمی کازورٹوٹ گیااورموسم خوشگوارہوگیانوجوانوں نے موسم کامزہ لینے کیلئے سائفن کارخ کرلیادوسری طرف گندم کی کٹائی متاثرہوئی تاہم گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں نے سکھ کاسانس لیا۔عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق عبدالحکیم ،دین پور ، امیدگڑھ، شہادت کندلہ روشن پور ،جلیل پور، باگڑ ، کوٹ اسلام حویلی کورنگہ ،بربیگی ، قتال پور ،کند سرگانہ درکھانہ بار اور گھگھ بار میں طوفان بادو باراں سے تن آور درخت زمینبوس ہو گئے مکئی کی تما م فصل زمین پر لیٹ گئے اور گندم کی فصل کو جزوی نقصان ، گندم کی برداشت اور کپاس کی کاشت معطل، طوفان بادوبارں سے باغات کو شیدید نقصان پہنچا ، آم اور جامن کا بور گر گیا ، جامن کے بڑے بڑے درخت ٹوٹ پھوٹ گئے طوفان بادو باران سے بجلی کا نظام بھی معطل ہو گیا سات گھنٹے تک بجلی بند رہی جبکہ کچھ علاقوں میں بارہ گھنٹے گذرنے کے بعد بھی بجلی ؂نہ آسکی۔ تاہم ہلکی بارش سے رت کو موسم خوش گوار اور دن کو حبس ہو گیا۔کہروڑ پکا سے سٹی رپورٹر کے مطابق کہرو ڑ پکا کے نواحی علاقوں علی پور کانجو،چوکی کہنہ،چوکی صوبہ خان اور گردونواح کے علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی ،ژالہ باری سے گندم کی کھڑی فصل شدید متاثر ہوئی، تاہم بارش کی موسم خوشکوار ہوگیا جس سے آئندہ فصل کپاس پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔