سپریم کورٹ کے فیصلے سے عدل و انصاف کی فتح ہوئی ہے‘ فیض الحسن سواگ

سپریم کورٹ کے فیصلے سے عدل و انصاف کی فتح ہوئی ہے‘ فیض الحسن سواگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فتح پور(نامہ نگار)پانامہ کیس کا فیصلہ میاں نواز شریف کو نا اہل کرانے کی خواہش رکھنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے سے انصاف و عدل کی فتح ہوئی ہے ،ان خیالات کا اظہارپانامہ کیس کا فیصلہ میاں نواز شریف کے حق میں آنے پر نکالی گئی ریلی سے ایم این صاحبزادہ (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
فیض الحسن سواگ نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان کو اپنا محبوب لیڈر مانتی ہے مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور اقتدار میں عوام کو بے پناہ سہولیات فراہم کیں پانامہ کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حق میں آناحق و سچ اور قوم کی فتح ہے ریلی ےٰسین فلنگ اسٹیشن کروڑ روڈ سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں صاحبزادہ فیض الحسن سواگ کے شانہ بشانہ چےئرمین میونسپل کمیٹی فتح پور چوہدری اظہار کاہلوں ایڈووکیٹ ،وائس چےئرمین میاں جاوید اصغر ،چےئرمین یونین کونسل شوکت آباد چوہدری اشرف،چےئرمین یونین کونسل 112/ML حاجی ےٰسین جٹ،ممبر ضلع کونسل سردار ارشد اسلم سیہڑ،ذوالفقار ایڈووکیٹ ،سابقہ چےئرمین بلدیہ فتح پور ملک رمضان کھنڈ ،محمد بوٹا شہزاد ایڈووکیٹ تھے ریلی میں مسلم لیگی کارکن میاں نواز شریف ،مسلم لیگ (ن)صاحبزادہ فیض الحسن سواگ کے حق میں نعرے بازی اور مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے۔