اعتراضات سامنے آنے پر متعارف کرائی گئی نئی پولیس وردی 6 ماہ بعد پھر تبدیل کرنے پر غور
ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) پولیس کی نئی یونفارم پراعتراض سامنے آنے کے بعد متعارف کروائی گئی نئی پولیس کی ودری چھ ماہ بعد پھر تبدیل کر نے پر غور سابقہ وردی یا کلرتبدیل کیا جائے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
گا نئی متعارف کروائی گئی وردی کا رنگ ہندوستانی پولیس ودری سے ملتا جلتا ہے ذرائع تفصیل کے مطا بق سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی جانب سے پنجاب پولیس کی ودری کو تبدیل کیا گیا تھا پہلے مرحلہ میں لاہور پولیس اہلکاروں کی وردی تبدیل کی گئی تھی اور جون کے بعد نئی وردی کا اطلاع پنجاب بھر کے تھانوں میں تعینات پولیس اہلکاروں اور آفسران پر لاگو ہونا ہے تاہم مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے پولیس کی جو نئی وردی متعارف کروائی گئی ہے اُس وردی کا رنگ ہندوستانی پولیس وردی کی طرز کا ہے ذرائع کے مطا بق پولیس کی وردی کے رنگ پر غور شروع کردیا گیا ہے یا تو سابقہ پولیس وردی کا رنگ ہی دوبارہ بحال کردیا جائے گا یا پھر جو نئی وردی متعارف کروائی گئی ہے اُس میں تبدیلی کر کے نئی رنگ کی وردی متعارف کروائی جائے گی تاہم ابھی جو نئی وردی متعارف کروائی گئی ہے اُس کو چھ ماہ تک رکھا جائے گا اور6ماہ کے بعد پولیس وردی کے رنگ کو تبدیل کیا جائے گا۔