132 کے وی گرڈ سٹیشن کے 6 فیڈر 18 اور آٹھ فیڈرز 8 گھنٹے مسلسل بند رہے

132 کے وی گرڈ سٹیشن کے 6 فیڈر 18 اور آٹھ فیڈرز 8 گھنٹے مسلسل بند رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے 132 کے وی میسکو گرڈ سٹیشن کے 6 فیڈرز 18 گھنٹے اور آٹھ فیڈرز 8 گھنٹے تک مسلسل بندرہے۔ تمام کٹیگریز کے صارفین کے معمولات(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
زندگی معطل ہو کر رہ گئے۔ اتوار کی چھٹی کے روز میپکو کی جانب سے میسکو گرڈ سٹیشن پر نئے پاور ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے سلسلہ میں بجلی طویل وقت کیلئے بند کی گئی۔ بھرپور تشہیر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات رہیں‘ بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ‘ صارفین عذاب میں آ گئے ‘ صارفین نے صورتحال کو میپکو کی ناکامی قرار دیا ہے ۔