ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن اتھارٹی پنجاب کی ملتان ہونیوالی میٹنگ میں شرکت نہ کرنیوالے 27سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کا معاملہ لٹک گیا

ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن اتھارٹی پنجاب کی ملتان ہونیوالی میٹنگ میں شرکت نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن اتھارٹی پنجاب کی ملتان میں میٹنگ میں شرکت نہ کرنے والے مختلف27گرلز و بوائز (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز کے سربراہان کے خلاف کارروائی کا معاملہ لٹک گیا‘ چیف ایگزیکٹو ا آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے مذکورہ سکولز سربراہان کو 21اپریل کو طلب تھا مگر ڈپٹی ڈی ای او احسن فرید کو ان سکولز سربراہان نے تحریری وضاحتیں جمع کرا ئیں‘ان میں عابد فرید بزدار سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سمرا ہائی سکول نزد ڈیرہ اڈا چوک ‘ عظمت کمال بابر پرنسپل گورنمنٹ بخاری پبلک ہائی سکول ولایت آباد‘ جمیل خالد پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول اعلم پور ‘ اللہ بخش بوسن سینئر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول مردان پور‘ عابد حسین پرنسپل ہائی سکول جلالپور پیروالا‘ میڈم طلعت پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈر سکول ظریف شہید اور دیگر شامل ہیں ‘ الزام ہے کہ انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن اتھارٹی پنجاب مہر مشتاق احمد سیال کی 10روز قبل ملتان میں ہونے والی افسران تعلیم اور سکولز سربراہان کی میٹنگ کو اہمیت نہیں دی اور میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی‘ سی ای او نے اس بارے میں کارروائی کا فیصلہ کرنا ہے جو تاحال نہیں ہو سکا۔