عرب عسکری اتحاد کی کارروائی القاعدہ رہنما گرفتار

عرب عسکری اتحاد کی کارروائی القاعدہ رہنما گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ،صنعاء(صباح نیوز)سعودی عرب کی سربراہی میں عرب عسکری اتحاد نے یمن کی انسداد دہشت گردی فورسز کے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
ساتھ مشترکہ کارروائی میں القاعدہ کے اہم رہنما ؤں اور جنگجوں کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سرکرہ رہنما احمد سعید عود برہمہ عرف زرقاوی بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاریاں یمن کے شہر مکلا میں عرب اتحاد کے فضائی آپریشن کے نتیجے میں عمل میں آئیں جو القاعدہ کے خلاف یمنی آرمی کے آپریشن میں معاونت کے لیے کیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق 'آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنایا گیا اور ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دیگر آلات برآمد کیے گئے'۔واضح رہے کہ رواں ہفتے سعودی وزیر دفاع کے مشیر میجر جنرل احمد عسیری نے میڈیا کو بتایا تھا کہ عرب اتحاد کی توجہ محض بین الاقوامی دہشت گرد گروپس جیسے داعش یا القاعدہ سے نمٹنے میں مرکوز نہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ عرب اتحاد ان باغی گروپس اور میلشیاں کے خلاف بھی کارروائی کرسکتا ہے جنہیں وہ رکن ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔عسیری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مئی کے مہینے میں عرب اتحاد میں شامل ممالک کا اعلی اجلاس ہوگا جس میں باضابطہ طور پر عسکری اتحاد کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔