میپکو ریجن میں ایل ٹی لائنیں ٹوٹنے ، درخت اور کھمبے گرنا معمول بن گیا

میپکو ریجن میں ایل ٹی لائنیں ٹوٹنے ، درخت اور کھمبے گرنا معمول بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت میپکو ریجن میں ایل ٹی لائنیں ٹوٹنے اور درخت و پول گرنے کے واقعات عام ہو گئے ‘ بتایا گیا ہے کہ بارش ہونے پر مختلف علاقوں میں درخت بجلی کے تاروں پر گرنے ‘ پول گرنے اور ایل ٹی لائنیں ٹوٹنے کے واقعات پیش آتے ہیں ‘ حالیہ بارش میں بھی مختلف علاقوں (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
میں ایل ٹی لائنیں ٹوٹنے اور درخت گرنے کے واقعات پیش آئے‘میپکو انتظامیہ اپنے دعووں کے برعکس سسٹم بہتر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ‘ صارفین نے صورتحال پر تشویش کااظہار کیا ہے۔