پنجاب اسمبلی کااجلاس آج شروع ہوگا،پاناملہ معاملہ پر ہنگامہ خیز رہنے کا امکان

پنجاب اسمبلی کااجلاس آج شروع ہوگا،پاناملہ معاملہ پر ہنگامہ خیز رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب اسمبلی کا 28واں اجلاس آج دو پہر دو بجے سپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوگا ،پانامہ کے معاملے پر اجلاس ہنگامہ خیز رہنے کا امکان ہے ، اجلاس کیلئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، اجلاس کے اوقات میں اطراف سے گزرنے والی دونوں شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے مکمل بند رکھی (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
جائیں گی جبکہ قریبی عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے مختلف محکموں کے سوالات کے حوالے سے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آج محکمہ داخلہ سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے ،25اپریل کو مال و کالونیز،26اپریل لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ،27اپریل سکولز ایجوکیشن،28اپریل ہاؤسنگ ،شہری ترقی و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،2مئی کو پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر،3مئی ہائیر ایجوکیشن ،4مئی سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،5مئی جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری اور آبپاشی،8مئی خوراک اور تحفظ ماحول،9مئی محنت و انسانی وسائل اور سپیشل ایجوکیشن،10مئی صنعت، تجارت و سرمایہ کاری اور جیل خانہ جات،11مئی مواصلات و تعمیرات اورمحکمہ خزانہ،12مئی یوتھ افیئر،سپورٹس اورکان کنی و معدنیات ،15مئی آبکاری،محصولات ، انسداد منشیات اورسماجی بہبود و بیت المال جبکہ 16مئی کو زراعت ، امور پرورش حیوانات و ڈیری ڈویلپمنٹ اور محکمہ بہبود آبادی کے محکموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاناما لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد اجلاس ہنگامہ خیز رہنے کا امکان ہے اور اس کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے آپس میں رابطے کر لئے ہیں ۔قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے اسمبلی اجلا س سے قبل تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں متفقہ لائحہ عمل اپنانے سے متعلق گفتگو ہو گی ۔دوسری طرف اسمبلی اجلاس سے قبل حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوگا ۔