حکومت پنجاب کی ہدایت پرپیف پاٹنرسکولوں کی بہتری کیلئے پلان تیار
رحیم یارخان(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پرپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تعلیمی لحاظ سے کمزور پارٹنر سکولوں کی (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )
بہتری کے لئے ’’سکول امپروومنٹ پلان‘‘ تیار کر لیا ہے ‘ اس پروگرام کا مقصد سکولوں کا مجموعی تعلیمی ماحول بہتر بنا کر طالب علموں کو کوالٹی ایجوکیشن مہیا کرنا ہے اس پروگرام میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں ایک دفعہ فیل ہونے والے اور سی و ڈی کیٹگری سکول شامل ہوں گے اس مفید پروگرام سے رحیم یارخان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 123 پارٹنر سکولوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس پروگرام کے تحت پیف ضرورتمند سکولوں کو سبجیکٹ سپیشلسٹ مہیا کرے گی‘ ہر سبجیکٹ سپیشلسٹ اپنے زیر انتظام سکولوں کے مجموعی تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور دیگر اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کی جائے گی‘ اسی طرح مختلف تعلیمی امور میں بہتری کے لئے پارٹنر سکولوں کو ضروری معاونت مہیا ہو گی اس طرح ان سکولوں میں تعلیمی معیار بہتر ہو گا اور اساتذہ کو نئے تعلیمی تصورات کا پتہ چلے گاجس سے طالب علموں کو فائدہ پہنچے گا ۔ پیف کی جانب سے ان سکولوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی تا کہ تعلیمی معیار میں بہتری کا عمل مسلسل جار ی رہے ۔
پلان