ٹوپی بازار میں مشال خان کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ٹوپی بازار میں مشال خان کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوپی (نامہ نگار) ٹوپی بازار میں مشال خان کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرے کی قیادت شاہ نواز خان ، نبات خان ، پیر محمد خان ، گل اسلم ، اور اعجاز خان کلابٹ کر رہے تھے ۔ احتجاجی جلوس خانزادہ محمد رفیق خان کے ڈھیرے سے روانہ ہو کر جنرل بس سٹینڈ پہنچے جلوس کے شرکاء نے بڑے بڑے کتبے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جس پر مشال خان کے قاتلوکو کیفر کر دار تک پہنچایا جائے کے نعرے درج تھے شرکاء نے راستہ بھر شہید ہے شہید ہے مشال خان شہید ہے اور بے گناہ ہے بے گناہ ہے مشال خان بے گناہ ہے کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے ۔ چوک کو آدھا گھنٹہ تک ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا تھا احتجاجی جلسہ سے شیرین یار یوسف زئی ، توصیف اعجاز خان یارحسین ،شاہد خان اور دیگر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے مشال خان پر توہین رسالت کے جھوٹے الزام کی مزمت کی اور کہا کہ ہم مسلمان ہے اور اپنے نبی پاک ﷺ پر تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں ہم نبی پاک ﷺ کی شان میں توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ توہین رسالت کی آڑھ میں اس ملک میں فساد بر پا کر بے گناہ لوگوں کا خو ن بہانا چاہتے ہیں ہم ان لوگوں کو اپنی مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو نے دینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مشال خان کہ خاندان کے پشت پر کھڑے ہو کیونکہ آج اگر اس مشال کو بجھادیا گیا تو کل ایک اور مشال کی بھاری بھی آسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سازش اور جرم میں خواہ ہماری پارٹی کے لوگ کیوں شامل نہ ہو ہم انہیں بھی معاف کر نے نہیں دینگے کیونکہ ہماری لیڈر اسفندیار ولی خان بر ملا کہا ہے کہ اس سازش میں شامل کسی شخص کو معاف نہیں کیا جائیگا مظاہرین حکومت سے مطالبہ کیا کہ مشال خان کے قاتلو کو جلد سے جلد کیفر کردارتک پہنچایا جائے اور ہماری احتجاج اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مشال خان کے خاندان کو انصاف نہیں ملا ہو ۔