اداروں کی تضحیک پی ٹی آئی کا وطیرہ
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ قانون اور انصاف کی نظر میں اکثریتی فیصلے کی فرمانروائی ہوتی ہے،اکثریتی فیصلے میں وزیر اعظم کو وزیر اعظم تسلیم کیا گیا،وزیر اعظم کے منصب کے بارے میں عدلیہ کی اس واضح پوزیشن کی روشنی میں اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم سے استعفیٰ کے مطالبہ کی کوئی قانونی اور آئینی حیثیت نہیں، اداروں کی تضحیک کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے،جے ٹی آئی کے بعد بھی جو فیصلہ آیا قبول کریں گے،ان خیا لا ت کا اظہا رانہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عدلیہ کا فیصلہ قبول کرنا چاہیے اور انتشار کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے،ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت 5سال پورے کرے گی ،استعفیٰ کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، میاں نواز شریف ، عوام کی مینڈیٹ سے برسراقتدار آئے ہیں اور انشاء اللہ اپنی آئینی مدت پوری کرکے آئندہ الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔