انرجی بحران خاتمہ کیلئے 11 منصوبے جاری

انرجی بحران خاتمہ کیلئے 11 منصوبے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا : (تحصیل رپورٹر )ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
احمد ارائیں نے کہاکہ ہمارے سیاسی مخالفین نوازشریف کی حکومت کی ترقی کو روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کبھی دھرنا اور کبھی عدالتوں میں بلامقصدلجا کر ترقی کا پہیہ روکنا چاہتے ہیں ان خیالات کا ظہار انہوں نے گزشتہ روزسپریم کورٹ سے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بلدیہ بورے والا میں وزیراعظم میاں نواز شریف سے اظہارتشکر کیلئے منعقدہ تقریب سے کیاانہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے انرجی بحران پر قابو پانے کیلئے 11بڑے منصوبے شروع کر رکھے ہیں جن پر اربوں ڈالر خرچ ہو رہے ہیں یہ تمام منصوبے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں نیلم جہلم پراجیکٹ پر بڑی تیزی سے کام جاری ہے انشا ء اللہ 2018میں ہماری حکومت کے وعدوں کے مطابق بجلی بحران پر قابو پا لیا جائے گاممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد ارائیں نے کہا کہ پانامہ لیک کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اس موقع پر وائس چیئرمین بلدی حاجی محمد افتخار بھٹی ،کونسلرزسیٹھ محمد علی، سیٹھ اسرار احمد،شاہد جمیل ،عبدالخالق ٹھیکہ،ملک رحمت علی،رانا مظہر مختار،رانا شاہد علی،صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی جمیل بھٹی،چاچااسلم،چوہدری عدنان رامے ،حافظ رضوان عابد ارائیں ،عبدالرؤف کھوکھر،ڈاکٹر سرور،محمد حسین بھٹی،اسلم جمال،چہودری محمد عاطف ،شیخ عمران عزیز،محمد عرفان گوجر،چوہدری اطہر غفورسمیت لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
نذیر ارائیں