پانامہ فیصلے نے عوام کو مزید مضطرب کر دیا
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) پانامہ کیس فیصلہ نے عوام (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
کو مزید اضطراب میں ڈال دیا ہے جبکہ فریقین فیصلہ کو اپنی اپنی کامیابی قرار دے کر جشن منا رہے ہیں اور مٹھائیاں کھا رہے ہیں سوچنے کا مقام ہے کہ قانون کے میدانوں سے گزر کر سپریم کورٹ کے جسٹس بننے والے کو ئی نتیجہ اخذ نہ کر سکے جے آئی ٹی کیا کرے گی وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ اپوزیشن کے ساتھ وکلاء نے بھی کرنا شرو ع کر دیا ہے اس کا مطلب آئندہ انتشار بد امنی و دیگر خطرات جنم لیں گے ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب و سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کھوسہ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا پانامہ کیس پر ملک کے طول و عرض میں عوام کو فیصلہ کا انتظار تھا 20اپریل کو پانامہ کیس کا فیصلہ اس وقت آیا جب نواز لیگ والے فیصلہ اپنے حق میں آنے کا ڈھنڈوراپیٹ رہے تھے اور تحریک انصاف عوامی مسلم لیگ ،جماعت اسلامی والے کہہ رہے تھے کہ حکمرانوں کو رسی ڈال دیں گے۔