کرپشن سے نجات کیلئے قوم کا اتحاد ناگزیر
ملتان (سٹی رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )
اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا سے نجات کے لئے قوم کو متحد ہونا ہو گا این اے 150کی عوام نے ساتھ دیا تو حلقہ میں ترقی و خوشحالی کا دور لائیں گے مخدوم، گیلانی، بوسن نے اپنی خوشحالی کی طرف تو توجہ دی لیکن حلقہ کی طرف توجہ نہیں دی ط نہ تو شہریوں کے پینے کے لئے صاف پانی کی سہولت میسر ہے نہ تعلیم و صحت کی طرف کو ئی توجہ دی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 150کے علاقہ جلال آباد میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک اقبال میتلا کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں ملک اقبال میتلا، عوامی راج پارٹی کے مرکزی رہنما مروت خان، ضلعی صدر میاں مظہر عباس ، ملک الیاس جھکڑی، شہباز خان، وسیم عباس، ملک ظہور، اصغر ودیگر نے بھی خطاب کیا اگر سی پی او ملتان نے ایس ایچ او مظفر آباد کا ٹرانسفر نہ کیا اور چوری، ڈکیتی کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر قابو نہ پایا تو آئندہ کے جلسہ کے بعد پل مظفر آباد پر احتجاج کرکے شیر شاہ روڈ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیں گے ۔