وزیر اعظم کو کلین چٹ نہیں ملی
ہیڈراجکاں(نامہ نگار) سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو کلین (بقیہ نمبر27صفحہ7پر )
چٹ نہیں دی ، حکمران قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے، سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے،اخلاقی طور پر فیصلہ وزیراعظم کے خلاف ہی ہے،مسلم لیگی فیصلہ کی غلط تشریح کرکے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ حکمرانوں کی گزشتہ 4سالہ کا کردگی مایوس کن ہے ،مہنگائی کم ہوئی نہ بے روز گاری ،لوڈشیڈنگ کے دعوے داروں نے ملک و قوم کو اندھیروں کی دلدل میں دھکیل دیا،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ق) کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے گزشتہ روز محمد یاسین گورائیہ 45ڈی این بی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مایوس عوام ایک مرتبہ پھر چودھری پرویز الہی کے دور کو یاد کررہے ہیں۔