باپ کے قتل میں ملوث 2 حقیقی بھائیوں کو 25،25 سال قید سزا

باپ کے قتل میں ملوث 2 حقیقی بھائیوں کو 25،25 سال قید سزا

  



بورے والا(تحصیل رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج نے باپ کو قتل کرنے والے دوحقیقی بھائیوں کو25,25سال قیدکی سزاسنا دی واقعات کے مطابق تھانہ گگو منڈی کے نواحی چک نمبر365ای۔بی کا رہائشی حاجی مجاہد پرویزجو کہ بسلسلہ روزگارسعودی عرب میں مقیم تھاچھٹی گزارنے اپنے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

خاندان کے پاس اپنے گاؤں میں آیا ہوا تھا کہ جائداد کے تنازع میں ماں بیٹی اور دوبیٹوں اشتیاق احمد اور عتیق الرحمان نے باہمی مشاورت کر کے بے دردی سے چھری سے اپنے حقیقی والد کو قتل کر دیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہادتوں کو اکھٹا کیا تو حقیقی بیٹے ہی قاتل نکلے پولیس نے ماں بیٹی اوردونوں بیٹوں کو چالان کر دیاعدالت نے استغاثہ کے گواہان اورفریقین کے وکلا کے دلائل کی روشنی میں اس مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ گزشتہ روز سنا دیا جس میں عدالت نے باپ کے قاتل دونوں بیٹوں کو25,25سال قیدکی سزا سنا دی اور ماں اور بیٹی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔جبکہ تھانہ فتح شاہ کے ایک اور قتل کے مقدمہ جس میں احسن علی کو اظہر اور یوسف نے مل کر قتل کر دیا تھا ملزمان کے خلاف شواہد کی روشنی میں قتل ثابت نا ہو سکا جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو باعزت بری کر دیاملزمان اظہر وغیرہ کے مقدمہ کی پیروی بشارت گوجر ایڈووکیٹ اور وقار علی ڈوگر کر رہے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر