لودھراں‘ واردات میں ناکامی پر فرار ہوتا ڈاکو دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا‘ چھترول
لودھراں(نما ئند ہ پا کستا ن) اہل خانہ کی آنکھ کھلنے پر گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونے والے تین ڈاکوبھاگ گئے اہل(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
علاقہ نے تعاقب کرکے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا دو فرار ہونے میں کامیاب پولیس مبینہ تا خیر سے پہنچی اہل علاقہ نے ڈاکو چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا تفصیل کے مطابق ملتان روڈ پر واقع علاقہ جلہ ارائیں میں ہفتہ اور اتوار کی رات تقریباًتین بجے تین مبینہ ڈاکوواردات کی نیت سے محمد صدیق ولداللہ بخش کے گھر داخل ہوگئے واردات کے دوران کھڑکے سے اہل خانہ کی آنکھ کھل گئی تو مبینہ ڈاکو بھاگ کھڑے ہوئے اہل خانہ کے شور پر اہل علاقہ نے تعاقب کرکے تین میں سے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں پکڑے جانے والے ڈاکو کی شناخت محمد سلیم ولد محمد شریف سکنہ جلہ ارائیں کے نام سے ہوئی ہے اہل علاقہ نے پو لیس کو کال کرکے صورتحال سے آگاہ کیا لیکن پولیس مبینہ تا خیر سے پہنچی اہل علاقہ نے مبینہ ڈاکو کی چھترول کی جس کے بعد پولیس کے آنے پر اسے پولیس کے حوالے کردیا اہل علاقہ نے پو لیس کے رویہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور غفلت کے مرتکب ملازمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔