عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حکومتی منصوبے قابل تحسین ہیں‘ عبدالرزاق نیازی

عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حکومتی منصوبے قابل تحسین ہیں‘ عبدالرزاق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(بیورونیوز)ممبرپنجاب اسمبلی نوابزادہ عبدالرزاق نیازی نے کہاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے قابل تحسین ہیں گند م کی خریداری (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی سے کسانوں ،کاشتکاروں کو ریلیف ملے گا بجلی کی لوڈشڈنگ پرقابو پانے کیلے اقدامات سے بہتری آئی ہے۔وہ گزشتہ روز صوبائی حلقہ218کے معززین اورکارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام کی طرف سے ملنے والی پذیرائی ہی ہمار ااصل اثاثہ ہے ہمیشہ عوامی اجتماعی مفاد کو عزیز رکھا ۔ انہونے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ علاقے کی تعمیروترقی اورعوام کی بلاامتیاز خدمت ہمارا ماٹو ہے گزشتہ 35سال سے حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت کاعمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ لاہور سے کراچی تک موٹروے سڑکوں کے جال بچھائے جارہے ہیں جس سے ملک میں ترقی وخوشحالی کاعمل تیز ہوگا اور معیشت مضبوط ہوگی روزگار کے نئے مواقع پیداہونگے ۔انہوں نے کہاکہ کارکن آئندہ الیکشن کی تیاری کریں صوبائی حلقہ218میں اپنا بھرپور کرداراداکرتے ہوئے خدمت خلق کاعمل جاری رکھیں گے۔