توہین کے کیس میں گرفتار شخص کے 14سالہ بیٹے نے خودکشی کر لی

توہین کے کیس میں گرفتار شخص کے 14سالہ بیٹے نے خودکشی کر لی

  



ملتان(کرائم رپورٹر) توہین کے کیس میں بند ایک شخص کے14 سالہ بیٹے نے مبینہ طور پر پھندہ لے کر خودکشی کر لی ہے،ذرائع کے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

مطابق کچھ عرصہ قبل تھانہ صدر پولیس نے سورج میانی کے مولوی منظور احمد کو توہین کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 92/17 درج کیا تھا،مولوی منظور کا بیٹا محمد شاہد اکثر والد سے ملنے آتا تھا، مولوی منظور کاموقف ہے کہ اس نے توہین نہیں مبینہ طور پر پولیس کی طرف سے منفی رد عمل پرشاہد دل برداشتہ تھا،گزشتہ روز خود کو کمرے میں بند کر کے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے نشتر رکھوادی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی ورکشاپ پر کام کرتا تھا، والدہ نے کام پر جانے کیلئے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی جس کے باعث اس نے خودکشی کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر