ہر ضلع میں 3، 3 سینئر سول ججز تعینات کرنے کے احکامات جاری

ہر ضلع میں 3، 3 سینئر سول ججز تعینات کرنے کے احکامات جاری

ملتان (خبر نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے ہرضلع میں 3،3 سینئر(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

سول ججز تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہرضلع میں موجود سینئرسول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کے لئے موجودگاڑیاں سینئرسول جج(ایڈمنسٹریشن)کودی جائیں گی جو ضلع میں بطورآفیسرڈائریکٹوریٹ برائے ضلعی عدلیہ لاہورہائیکورٹ لاہورکے طورپر کام کرے گااورڈائریکٹوریٹ کو درکارمعلومات کی روزانہ کی بنیادپر رپورٹس تیارکرے گا۔اس طرح کام کی تقسیم کے لئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں اس ضمن میں ملتان میں صائمہ ریاست کوسینئرسول جج ایڈمنسٹریشن ،محمدنوید اخترکوسینئر سول جج (جوڈیشل)،رانامحمدفاروق وکیل کوسینئرسول جج (گارڈین) تعینات کردیاگیاہے۔

سول ججز

مزید : ملتان صفحہ آخر