لاہور ہائیکورٹ نے ضلع ملتان میں 10 ججز کی تعیناتی اور تبادلے کے احکامات جاری کردیئے
ملتان (خبر نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے ضلع ملتان میں 10 ججز کی تعیناتی وتبادلے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔اس سلسلے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز محمدارشدانجم کو ملتان سے مظفرگڑھ،محمدظفراقبال کو ملتان سے رینالہ خوردتبدیل کردیاگیاہے جبکہ سینئرسول جج ملتان سے ترقی پانے محمدخالداقبال خان سمیت چوہدری محمد انوار الحق کو صادق آباد،محمدعباس کوعلی پورسے ملتان تعینات کردیاگیاہے۔اس طرح سینئرسول ججزکے عہدے پرترقی پانے والے ملتان سے منصف علی جوئیہ کولودھراں اورمحمدنویداختر کو مظفرگڑھ تبدیل کردیاگیاہے اور میلسی سے انتخاب عالم،جڑانوالہ سے رانامحمدفاروق اورصائمہ ریاست کوملتان تعینات کردیاگیاہے۔