موٹروے کمپنی کے ناروا رویے کیخلاف مزدوروں نے کام بند کردیا‘ دھرنا جاری

موٹروے کمپنی کے ناروا رویے کیخلاف مزدوروں نے کام بند کردیا‘ دھرنا جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹہ کوٹ( نمائندہ پاکستان) موٹر وے سیکشن ایم4کے کبیروالا سیکشن کی تعمیر کے دوران کمپنی کی جانب سے مزدوروں اورسب کنٹریکٹرز سے جا ری غیر منا سب رو یہ اور بقایا جات کے ادا ئیگی کے بغیر اپنے ہی کئے گئے معا ہدے کی خلاف ورزی کے خلاف گزشتہ روز کمپنی کے متا ثرہ سینکڑوں مزدوروں(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
اور سب کنٹریکٹرز نے احتجاجی مظا ہرہ کرتے ہو ئے کام مکمل طور بند کر دیا اور ’’بیکسن کمپنی‘‘ کا مزدوروں کے ساتھ غیر انسا نی اور غیر اخلا قی رویہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے احتجاجی مظا ہرین کے نمائندگان عا رف جا وید کملا نہ ، عتیق خان ،چوہدری بشیر احمد ،ندیم عباس ،راؤ محمد افضل،مجا ہد خان ،جہانگیر احمد ،اظہر محمود،چوہدری اسد،عاطف بلوچ ،میاں قاسم سمیت دیگر نے میڈیا کو بتا یا کہ سیکشن ایم4کے زیر تعمیر34کلو میٹر کے ایریا کی سڑک کی تعمیر کے لئے کمپنی نے ان سے جو معا ہدہ جا ت کئے تھے اسکے بر عکس اُنکے حقوق غصب کئے جا رہے ہیں بلکہ ان سے انتہا ئی تضحیک آمیز رویہ بھی اختیار کیا جا رہا ہے گزشتہ دو ما ہ سے انہیں انکے کروڑوں روپے کے واجبات ادا نہیں کئے جا رہے ہیں عدم ادا ئیگی کی وجہ سے انکے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں اور نو بت فا قہ کشی پر پہنچ چکی ہے انہوں نے کہا کہ ان سے ساڑھے سات فیصد انکم ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جو کہ معا ہدے کے خلاف ہے جب کہ معا ہدے کے مطابق وہ سپلا ئی دینے والے ہیں جس پر کوئی سرکا ری ٹیکس عائد نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی فرا ہمی پر ان سے ما ر کیٹ سے بر عکس زائد رئیٹس وصول کئے جا رہے ہیں ستم مزید یہ کہ کنسلٹنٹس کی تنخوا ہیں بھی ہما رے ہی پیسوں سے کاٹی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کمپنی نے ہما رے جائز اور قانو نی مطالبات تسلیم نہ کئے اور ہمیں انکا حق نہ دیا گیا تو ہم ملتان،لاہور ، اسلام آباد قومی شاہراہ پر دھرنا دیتے بند کر دیں گے۔